ابنا: پاکستانی ذرائع سے نقل کیا ہے کہ فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماﺅں سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ وہ غاصب اسرائیلی جیلوں میں قید بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کریں اور آج جمعہ 22 فروری کو ملک بھر میں ” یوم یکجہتی اسیران فلسطین “ کے طور پر منائیں۔ پی ایل ایف پاکستان کے مرکزی رہنماﺅں نے پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی اسیروں کے حقوق کے لئے آواز بلند کریں۔ واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیروں نے اپنی آزادی کے لئے بھوک ہڑتال کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ ایمن الشروانہ اور سمیر العساوی ان دو قیدیوں کی بھوک ہڑتال کو 240 روز سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔
21 فروری 2013 - 20:30
News ID: 393332
پی ایل ایف پاکستان کے مرکزی رہنماﺅں نے پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطینی اسیروں کے حقوق کے لئے آواز بلند کریں۔